بادشاہی مسجد میں محرم کے سلسلے میں اتحاد بین المسلمین کانفرنس

بادشاہی مسجد میں محرم کے سلسلے میں اتحاد بین المسلمین کانفرنس

لاہور(خبر نگار خصوصی)تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور میں بسلسلہ محرم الحرام اتحاد بین المسلمین کانفرنس آج بارہ بجے خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوگی مہمانان خصوصی میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ ،وزیر مذہبی امور عطا ء محمد مانیکا ،نوازش علی ، کمشنر عبداللہ خان سنبل ،سی سی پی او امین وینس ہونگے۔

ضرور پڑھیں: اسد عمر کی چھٹی

،ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ،کے علاوہ تمام مسالک کے جید علماء کرام مشائخ عظام تمام دینی مذہبی سیاسی ،قومی وملی راہنماؤں سمیت ووکلا، دانشور،ملک کے معروف صحافی شرکت وخطاب کریں گے ۔ کانفرنس کا مقصد ملک میں امن و امان کا قیام اور خصوصا حضرت سید نا اما م حسین رضی اللہ عنہ کی سیرت اور شہادت سے جو ہمیں درس ملتا ہے و ہ ایثار قربانی اور صبر کا ہے ،کو اجاگر کرنا محرم الحرام میں امن و سلامتی کی صورت حال کو یقینی بنانا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1