مودی کا رویہ خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے،احمد لدھیانوی

مودی کا رویہ خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے،احمد لدھیانوی

لاہور(خبر نگار خصوصی)اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ علامہ محمد احمدلدھیانوی نے کہاکہ مسلمانوں کا قاتل انتہا پسند مودی کا رویہ خطہ میں عدم استحکام پیداکررہاہے،پاکستانی قوم جنگ سے ڈرنے والی نہیں،بھارت کی دھمکیاں ناقابل برداشت ہیں،غنڈہ گردی کا منہ توڑ جواب دیا جائے،جنگ کی صورت میں ہندوبنیا کانام و نشان مٹ جائے گا،پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،انڈیا کے جنگی جنون کا عالمی برادری نوٹس لے،دہشت گردی کے خاتمہ اورخطہ میں قیام امن کے لیے پاکستان نے بے شمارقربانیاں دیں ہیں،بلوچستان میں انڈیا کی بڑھتی مداخلت کا مکمل خاتمہ ناگزیرہوچکا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1