مہنگائی اور ٹیکسوں میں اضافہ ، سیگریٹ کی فروخت میں 46فیصد کمی ہوگئی

مہنگائی اور ٹیکسوں میں اضافہ ، سیگریٹ کی فروخت میں 46فیصد کمی ہوگئی

 کراچی (اے پی پی) مضر صحت ہونے کی وارننگ تو سگریٹ نوشی کم نہ کر سکی، مہنگائی اور ٹیکسوں میں اضافے نے عوام کو اسموکنگ کم کرنے پر مجبور کر دیا، فروخت 46 فیصد تک کم ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق جولائی کے دوران مقامی تیار کردہ ایک ارب 77 کروڑ 30 لاکھ سگریٹ فروخت ہوئے جبکہ گزشتہ سال جولائی میں خریدے جانے والے سگریٹوں کی تعداد3 ارب 28 کروڑ40 لاکھ تھی۔ سال کے دوران مجموعی طور پر سگریٹوں کی فروخت میں15 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی، بجٹ میں حکومت نے سگریٹ اور تمباکو پر ڈیوٹی سے97 ارب 13 کروڑ روپے آمدنی کا تخمینہ لگایا تھا۔

مزید : کامرس