پہلی چیئرمین پی او ایف سپورٹس بورڈ نیشنل ٹینس چمپئن شپ 16 اکتوبر کوشروع ہوگی

پہلی چیئرمین پی او ایف سپورٹس بورڈ نیشنل ٹینس چمپئن شپ 16 اکتوبر کوشروع ہوگی

اسلام آباد (این این آئی)پہلی چیئرمین پی او ایف سپورٹس بورڈ نیشنل ٹینس چمپئن شپ 16 اکتوبر کو پی او ایف واہ سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگی جس کیلئے 5 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے پی چمپئن شپ میں ملک بھرمردوخواتین کھلاڑی حصہ لیں گے، چمپئن شپ میں مختلف کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں مینز سنگلز، لیڈیز سنگلز، جونیئرز انڈر 17 سنگلز، بوائز انڈر 14 سنگلز، بوائز اینڈ گرلز انڈر 10 سنگلز، مینز ڈبلز اینڈ 45 پلس سینئرز ڈبلز کے مقابلے شامل ہیں، اس کے علاوہ انڈر 10 کیٹگریز کے بھی مقابلے ہوں گے۔ ایونٹ میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ 13 اکتوبر تک اپنی انٹریز پی ٹی ایف آفس میں جمع کرا دیں ٗ یہ چمپئن شپ 22 اکتوبر تک جاری رہے گی-

مزید : کھیل اور کھلاڑی