شامی ٹی20 ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ،افتتاحی میچ شاہ جمال گرین کے نام

شامی ٹی20 ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ،افتتاحی میچ شاہ جمال گرین کے نام

لاہور (سپورٹس رپورٹر)گولڈن بناسپتی کے زیر اہتمام شامی T-20 ویٹرنز کرکٹ چیمپئن شپ کا علی گڑھ کرکٹ گراؤنڈ پر آغاز ہوگیا۔ اس کوالیفائنگ راؤنڈ میں 12 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ جن میں 4 ٹیموں کو مین راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرنا ہے۔ افتتاحی میچ کے موقع پر چیف ایگزیکٹو پی وی سی اے نواب عاشق حسین قریشی مہمانِ خصوصی تھے۔ جنہوں نے باقاعدہ طورپر چیمپئن شپ کے آغاز کا اعلان کیا۔ اس موقع پر چیف آرگنائزر محمد سلمان خان، سی ای او گولڈن بناسپتی میاں تصدق رسول، حماد مقبول، محسن آفتاب قرشی، شفقت تنویر بٹ، شکیل ملک، ظہیر اقبال، چوہدری شفقت حسین اور دیگر موجود تھے۔ افتتاحی میچ میں شاہ جمال گرین نے مغلپورہ وائٹس کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ مغلپورہ وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے۔ عمر فاروق نے 42، کامران یوسف 19 اور ظفر اقبال نے 30رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ شاہ جمال گرین کی طرف سے عظیم اسلم نے 1/26، ظہیر احمد 1/32، شہزاد ارشاد 1/26 اور عالمگیر حسین نے 1/25وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں شاہ جمال گرین نے 18.5 اوورز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔ عظیم اسلم نے 38، محمد ندیم 27 اور سلمان خالد نے 45 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ مغلپورہ وائٹس کی طرف سے افضل حفیظ نے 1/24، محمد وحید 1/26 اور محمد ریاض نے 1/27 وکٹ حاصل کیں۔ محمد کلیم، قیصر وحید امپائر جبکہ خالد وحید سکورر تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی