ورلڈ سائیکلنگ چمپئن شپ،قومی ٹیم 8 اکتوبر کو قطر روانہ ہوگی

ورلڈ سائیکلنگ چمپئن شپ،قومی ٹیم 8 اکتوبر کو قطر روانہ ہوگی

اسلام آباد (این این آئی)تین رکنی قومی ٹیم ورلڈ سائیکلنگ چمپئن شپ میں شرکت کے لئے 8اکتوبر کو قطر روانہ ہوگی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ کے مطابق ورلڈ سائیکلنگ چمپئن شپ9 سے16 اکتوبر تک قطر میں کھیلی جائے گی جس میں قومی2 کھلاڑی اور ایک افیشل پاکستان کی نمائندگی کریں گے کھلاریوں میں محسن خان اور حافظ طاہر شامل ہیں ٗ آفیشل میں پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے نائب صدر نثار احمد بطور ٹیم منیجر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ورلڈ سائیکلنگ چمپئن شپ میں ٹیم کے انتحاب کیلئے ٹرائلز میں سے ان دونوں کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ٗانہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کیلئے دونوں کھلاڑیوں کا خصوصی تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے جو7ا کتوبر تک جاری رہے گا۔ سیکرٹری نے کہا کہ ورلڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میگا ایونٹ ہے جس میں دنیا بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے اور ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کیلئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتحاب کیا گیا ہے اور امید ہے کہ ورلڈ سائیکلنگ چمپئن میں قومی ٹیم شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ قطر سے کھلاڑیوں کے ویزے فیڈریشن کو موصول ہوگئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی