چائنہ ٹینس ٹورنامنٹ : پیٹرا کوویٹوا نے گاربائن موگوروزا کو ہرا دیا

چائنہ ٹینس ٹورنامنٹ : پیٹرا کوویٹوا نے گاربائن موگوروزا کو ہرا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ ( آن لائن ) چین میں ہونے والے ٹینس ٹورنامنٹ کے راؤنڈ آف 16 میں جمہوریہ چیک کی پیٹرا کوویٹوا نے سپین کی گاربائن موگوروزا کو ہرا دیا ہے۔ بیجنگ ٹینس ٹورنامنٹ کے راؤنڈ آف سِکس ٹین (16) میں چیک ریپبلک کی پیٹرا کوویٹووا اور سپین کی گاربائن موگوروزا کے درمیان مقابلہ ہوا۔ جمہوریہ چیک کی سٹار کھلاڑی نے اپنی شاندار فارم کے تسلسل کو جاری رکھا اور حریف پلیئر کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا۔ انہوں نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ہسپانوی حریف کو سٹریٹ سیٹس میں چھ ایک اور چھ چار سے ہرایا۔ اس جیت کے بعد وہ ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔