فیفا انڈر 17 خواتین ورلڈ کپ ، کوریا اور جاپان کی کامیابی

فیفا انڈر 17 خواتین ورلڈ کپ ، کوریا اور جاپان کی کامیابی

اردن( آن لائن ) فیفا انڈر 17 خواتین ورلڈ کپ میں کھیلے گئے میچز میں کوریا اور جاپان نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ خواتین کے فیفا انڈر سیون ٹین (17) ورلڈ کپ کی گروپ سٹیج کے پہلے میچ میں برازیل اور کوریا کی ٹیموں میں جوڑ پڑا۔ کھیل کے پہلے ہاف تک دونوں ٹیمیں بھرپور کوشش کے باوجود کوئی گول سکور کرنے میں ناکام رہیں۔ میچ کے 71 ویں منٹ میں کوریا نے زبردست گول داغ کر برتری حاصل کر لی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ ایونٹ کے دوسرے میچ میں جاپان کی ٹیم کا مقابلہ پیراگوائے کے ساتھ ہوا۔ جاپان نے حریف ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں پانچ گولز کی بڑی شکست سے دوچار کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی