شاہ فیصل جونیئر کرکٹ ٹیم نے بیکن ہاؤس سکول کو7وکٹوں سے ہرادیا

شاہ فیصل جونیئر کرکٹ ٹیم نے بیکن ہاؤس سکول کو7وکٹوں سے ہرادیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر)شاہ فیصل جونیئر کرکٹ ٹیم اوربیکن ہاؤس سکول کے مابین شاہ فیصل کرکٹ گراؤنڈ پر میچ کھیلا گیا جو کہ شاہ فیصل جونیئر نے 7 وکٹوں سے جیت لیا۔ بیکن ہاؤس سکول نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 124 رنز بنائے۔ احمد طارق نے 43، حارث 15 اور حمزہ نے 10 رنز بنائے۔ شاہ فیصل جونیئر کی طرف سے جواد ظفر نے 2/8،عاطف عباس2/12اور محمد ساجد نے 2/19 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں شاہ فیصل جونیئر نے 12 اوورزمیں 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر مطلوبہ سکور پورا کر لیا۔ ابرارالحق نے 29، محمد افضل 27، حذیفہ آصف 16 اور ابرار افضل نے 15 رنزناٹ آؤٹ بنائے۔ بیکن ہاؤس کی طرف سے شروش گوندل نے 2/20 اور احمد طارق نے 1/18 وکٹ حاصل کیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی