ایشین چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کے ٹرائلز 13 اکتوبر کو ہونگے

ایشین چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کے ٹرائلز 13 اکتوبر کو ہونگے

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان ٹیم کے ٹرائلز 13 اکتوبر کو ہوں گے ۔ملائیشیا میں ہونے والے ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے۔

جہاں ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز 13 اکتوبر کو ہوں گے ۔اس سے پہلے پاکستان سینئر اور جونئیر ہاکی ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 8 سے 10 اکتوبر تک کھیلی جا ئے گی ۔قومی ٹیم 20 سے 30 اکتوبر ایشین چیمپئنز ٹرافی اور جونئیر ٹیم 31 اکتوبر سے 6 نومبر ملائیشیا میں جوہر کپ میں حصہ لے گی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی