ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشیا مینز اور ویمن ہیڈ بال ٹرافی،قومی ٹیمیںآج ڈھاکہ روانہ ہوں گی
لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی جونیئر ہینڈ بال ٹیم 9اکتوبر سے 13اکتوبر تک ڈھاکہ میں ہونے والے ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشیا مینز اور ویمن ہیڈ بال ٹرافی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے آج 7اکتوبر کو فیصل آباد سے ڈھاکہ روانہ ہوگی ۔پاکستان کی ویمن اور مردو کی ہینڈ بال ٹیم میں شاہد علی ،شاہ نواز ،علی حسن ،مضمل حسین ،محمد بلال اجمل ،خرم شہزاد ،محمد جنید اکرم ،رجب علی ،شاہد مختار ،عدیل طاہر ،محمد ارسلان اشرف ،طاہر سبدال ،محمد راشد ،زین رفیق شامل ہیں جبکہ عہدیدران میں عابد حسین ( کوچ)،نور زادہ (مینجر)آصف علی (ریفری) محمد زبیر(ریفری) اور خواتین میں صائقہ ریاض ،سدرہ خالد ،زاہرہ نثار ،سحر اقبال ،نازش شہزاد ،رئیشا محمد علی ،اروا ناز ،سائرہ توقیر ،شمائلہ احمد ،نور فاطمہ ،مافیہ پروین ،منہال منور ،فاطمہ الزہرہ اور شہناز علی شامل ہیں ۔مس آمنہ تنویر ( ہیڈ آف ڈیلیگیشن ،محمد شعیب (کوچ )جاوید اقبال ( کوچ ) شامل ہیں ۔جنرل سیکرٹری پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن انجینئر خالد رشید کے مطابق ٹرافی کے میچز کے دوران ریفری اور کوچز انٹرنیشنل کوچز اینڈ ریفری کورس میں بھی شرکت کریں گے ۔پاکستان کی مینز ٹیم اپنا پہلا میچ مالدیپ کے خلاف 9اکتوبر کو 11بجے صبح اور ویمن کی ٹیم بھارت کے خلاف پہلا میچ 9اکتوبر کو اڑھائی بجے کھیلے گی۔
پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے صدر اور ایشین ہینڈ بال فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری محمد شفیق ٹورنامنٹ کو سپر وائز کریں گے ۔