لاہور لیڈز یونیورسٹی میں کوالٹی ایجوکیشن اور عالمی یوم اساتذہ تقریب

لاہور لیڈز یونیورسٹی میں کوالٹی ایجوکیشن اور عالمی یوم اساتذہ تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ڈائریکٹر سٹوڈنٹ آفیرز لاہور لیڈز یونیورسٹی کے زیراہتمام یوم اساتذہ منایا گیا۔ جبکہ ڈائریکٹر شعبہ کوالٹی ڈاکٹر عمر حیات نے ٹیم ممبرز کو کوالٹی ایجوکیشن پر تفصیلی بریفینگ دی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی یوم اساتذہ کی تقریب پر اساتذہ کو اظہار تشکر کیلئے یونیورسٹی کو رنگ برنگے چارٹ اور بینرز سے سجایا گیا۔ ڈائریکٹر سٹوڈنٹ آفیرز سید تنویر عباس تابش کے مطابق اس دن کو منانے کا مقصد مقدس پیشے سے وابسطہ اساتذہ اکرام کی صلاحیتوں کا اقرار اور نئی نسل کی تعلیم و تربیت کرنے پر ہر ممکن اقدام کی تعریف کرنا مقصد ہے۔ انھوں نے طلباو طالبات پر بھی زور دیا کہ اساتذہ آپ کی زندگی میں رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ عزت و تکریم سے راہنمائی حاصل کرنا اور اپنے تعلیمی مقاصد کا حصول آپ کی ترجیحات ہونی چایئے۔ مختلف شعبہ جات کے طلباو طالبات نے اس دن کی مناسبت سے اساتذہ کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور پھول پیش کیے۔

دوسری طرف لاہور لیڈز یونیورسٹی میں کوالٹی ایجوکیشن کے موضوع پر مختلف شعبہ جات سے منسلک 51 ٹیم ممبرز کا بریفنگ سیشن منعقد کیا گیا۔ ڈائریکٹر شعبہ کوالٹی ڈاکٹر عمر حیات نے کہا کہ تمام ٹیم ممبرز تعلیمی نصاب پر گہری نظر رکھیں تاکہ مختلف شعبہ جات میں آفر کئے جانے والے کورسز کی مارکیٹ ایویلوشن بھی ہو سکے۔ انھوں نے کہا کی تعلیمی میدان میں ہونے والی نئی تحقیق پر توجہ دینا ہو گی۔ تاکہ طالبعلمو ں کو مارکیٹ ضرورت کے مطابق تیار کیا جا سکے۔