عمران خا ن نے اے پی سی میں شرکت نہ کر کے تاریخی غلطی کی ،ملک سیف الرحمان
لاہور( نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ(ن) کے رہنما و کونسلر ملک سیف الرحمن عرف لبھانے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کشمیر کے حوالے سے واضع موقف ہے کہ جب تک کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہو گا بھارت سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ عمران خا ن نے اے پی سی میں شرکت نہ کر کے تاریخی غلطی کی ہے بھارتی میڈیا کو بات کی سیاست پر بات کرنے کی اجازت دینے والا عمران خان ہے اس سے منفی پروپیگنڈاکیا گیا جو شخص ملکی مفاد میں سنجیدہ نہیں وہ قوم سے سنجیدہ کیسے ہو سکتا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے طرز سیاست سے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ ابھی بھی سیاست دان نہیں بن سکے ہیں بلکہ ان کے اندر ایک ضدی بچہ چھپا ہوا ہے اور وہ اسی ضدی بچے کی طرح سیاست کررہے ہیں۔