سزائے موت کے 2قیدیوں کی سزائیں عمرقید میں تبدیل،احکامات جاری

سزائے موت کے 2قیدیوں کی سزائیں عمرقید میں تبدیل،احکامات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن جج لاہور نذیراحمد گجانہ نے سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کی طرف سے سزائے موت کے 2قیدیوں کی سزائیں عمرقید میں تبدیل کرنے پر احکامات کوٹ لکھپت جیل کو بھجوا دیئے ہیں۔مجرم طارق محمود یکی گیٹ کا رہنے والا ہے قتل کے جرم میں سیشن عدالت سے مجرم کو پھانسی دینے کے لئے 11فروری کو بلیک وارنٹ جاری ہوئے تھے، مجرم کے خلاف تھانہ یکی گیٹ پولیس نے 1987ء میں قتل کا مقدمہ درج کیا تھا ،مجرم کو ایڈیشنل سیشن جج رستم علی ملک نے1990ء میں سزا سنائی تھی ،مجرم پر معمولی جھگڑے پر پپونامی شخص کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ سیشن کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ سے اپیل خارج ہونے پر مجرم کے بلیک وارنٹ جاری کردیئے اور 11فروی کو پھانسی کی تاریخ بھی مقرر ہو کردی گئی تھی ،اسی دوران مجرم نے سپریم کورٹ میں اپیل کی جو عدالت عالیہ نے منظور کرتے ہوئے اسے عمر قید میں تبدیل کردیاہے،اسی طرح لاہور ہائی کورٹ نے باغبانپورہ کے محمد شہزاد کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا ہے۔

مجرم کے خلاف تھانہ باغبانپورہ پولیس نے 2005ء میں قتل کا مقدمہ درج کیا تھا، ایڈیشنل سیشن جج اورنگ زیب نے 2012ء میں سزائے موت اور 3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ۔مجرم نے لاہور ہائی کورٹ سے اپیل کی جو عدالت نے منطورکرتے ہوئے اس کی سزا کو عمر قید میں تبدیل کردی ہے۔