سونا دبئی سمگل کرنے کے کیس میں 2خواتین کامزید 7روز کا جسمانی ریمانڈ

سونا دبئی سمگل کرنے کے کیس میں 2خواتین کامزید 7روز کا جسمانی ریمانڈ

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج کسٹم امیرمحمد خان نے 14تولے سونا دبئی سمگل کرنے کے کیس میں ملوث 2خواتین کو 7روز کا جسمانی ریمانڈ پرکا کسٹم پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔سپیشل جج کسٹم کی عدالت میں کسٹم پولیس نے 2خواتین حلیمہ ریاض اور ثمیرا آصف کو 6 روز کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا ،عدالت میں پیشی کے موقع پر گزشتہ روز بتایا گیا کہ دونوں خواتین سے پوچھ گچھ جاری ہے ،خواتین نے دیگر ملزمان کے حوالے سے بتایا ہے ،اب ان کی نشان دہی پر ان ملزمان کوبھی گرفتارکرنا ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ ملزموں کا مزید ریمانڈ دیا جائے ،عدالت نے ملزم خواتین کا مزید7روز کا جسمانی ریمانڈ دیتے ہوئے انہیں کسٹم پولیس کے حوالے کردیا ہے ،دونون خواتین کو کسٹم پولیس نے ملتان ایئرپورٹ سے 14کلو سونا دبئی سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4