پنجاب، بالائی علاقوں میں بارش اور تیز ہوائیں چلیں گی،محکمہ موسمیات

پنجاب، بالائی علاقوں میں بارش اور تیز ہوائیں چلیں گی،محکمہ موسمیات

لاہور (کامرس رپورٹر)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کی پیشن گوئی کی ہے جبکہ ملک کے دیگر حصو ں میں موسم خشک رہے گا۔گزشتہ روزصو بائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور ہوائیں چلنے سے موسم ٹھنڈا ہو گیا ہے۔ آئندہ 24گھنٹوں میں راولپنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھا، لاہور،فیصل آباد، ملتان، میر پور خاص ڈویڑن، فاٹا، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواؤں وآندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور ہوائیں چلنے سے موسم میں خوشگوار تبدیلی آئی اور شام سے رات گئے تک موسم ٹھنڈا رہا ۔موسم میں خوشگوار تبدیلی کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد نے گھروں سے باہر نکل کر موسم کو انجوائے کیا۔

مزید : علاقائی