گلشن اقبال،35سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد

گلشن اقبال،35سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد

لاہور(وقائع نگار)گلشن اقبال سے 35سالہ شخص کی نامعلوم لاش برآمد ،پولیس نے شناخت نہ ہونے پر مردہ خانہ میں منتقل کر دی ۔پولیس کے مطابق مقامی افراد کو سڑک کنارے ایک 35سالہ شخص کی لاش پڑی ہوئی ملی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی، جس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے شناخت نہ ہونے پر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا ۔پولیس کے مطابق موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر ہی واضح ہو گی ۔

مزید : علاقائی