ڈیفنس سی ، شارٹ سرکٹ کے باعچ پلازہ میں آتشزدگی 6افراد شدید زخمی ، 4کی حالت نازک

ڈیفنس سی ، شارٹ سرکٹ کے باعچ پلازہ میں آتشزدگی 6افراد شدید زخمی ، 4کی حالت ...
ڈیفنس سی ، شارٹ سرکٹ کے باعچ پلازہ میں آتشزدگی 6افراد شدید زخمی ، 4کی حالت نازک

  

لاہور(وقائع نگار)ڈیفنس میں پلازہ میں آتشزدگی سے 6افراد شدید زخمی ہو گئے جن میں سے 4کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جبکہ فائر بریگیڈ کا عملہ آخری اطلاعات آنے تک آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا تھا ۔ذرائع کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقہ ڈیفنس فیز 6میں واقع ایک پلازہ میں گزشتہ روز شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔پلازہ میں کئی نجی کمپنیوں کے دفاتر موجود تھے اور یہاں تقریبا 200افراد کام کرتے ہیں ۔آگ لگنے کی وجہ سے پلازہ میں بھگدڑمچ گئی اور 6افراد آگ کی لپیٹ میں آ گئے جن میں 25 سالہ زبیر ،20سالہ حرا ،25سالہ احسن ،30سالہ احتشام، 35سالہ خلیل ،عامر ، اور مناشر شامل ہیں۔ زخمیوں کو نیشنل ہسپتال میں منتقل کیا گیا جہاں پر 4افراد کی حالت نہایت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ڈاکٹرز کے مطابق ان زخمیوں کے جسم کا بیشتر حصہ جل چکا ہے اور ان کو برننگ وارڈ میں انتہائی نگہداش میں رکھ کر ان کی زندگی بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔جبکہ آخری اطلاعات آنے تک فائر بریگیڈ کا عملہ پلازہ میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہا تھا ۔فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ ظاہری طور پر شارٹ سرکٹ لگتا ہے البتہ اصل حقائق آگ پر قابو پانے کے بعد تحقیقات سے ہی سامنے آئیں گے ۔پلازہ کی اوپری منزل کے اندر ابھی بھی آگ لگی ہوئی ہے جس پر جلد ہی قابو پا لیا جائے گا۔

مزید : علاقائی