باغبانپورہ ، نامعلوم افارد نے فائرنگ کرکے 28سالہ نوجوان کو ہلاک کردیا ، ملزمان فرار

باغبانپورہ ، نامعلوم افارد نے فائرنگ کرکے 28سالہ نوجوان کو ہلاک کردیا ، ...

لاہور(وقائع نگار)باغبانپورہ میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے 28سالہ نوجوان کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ،پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔پولیس کے مطابق 28سالہ حافظ بابر گھر کے باہر بازار میں موجود تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اس کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔پولیس نے اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔پولیس کے مطابق قتل کے حوالے سے حقائق جلد ہی سامنے آ جائیں گے۔

مزید : علاقائی