غالب ما ر کیٹ ،پسند کی شاد ی کر نے والی خاتون کو شوہر نے فرو خت کردیا

غالب ما ر کیٹ ،پسند کی شاد ی کر نے والی خاتون کو شوہر نے فرو خت کردیا

لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )غالب ما ر کیٹ کے علاقہ میں پسند کی شاد ی کر نے والی خاتون کو شوہر نے مبینہ طو ر پر اسلا م آبا د کی نا ئکہ کو فرو خت کردیا ۔ متا ثرہ خاتون جا ن بچا کر والد ین کے گھر ایک ما ہ بعد پہنچی اور شوہر کے خلا ف پو لیس کو در خواست دے دی ۔ پو لیس نے تا حا ل مقد مہ درج نہ کیاہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق غالب ما ر کیٹ کی ر ہا ئشی 25سالہ شازیہ بی بی نے دوسال قبل عمرا ن نا می شخص سے پسند کی شاد ی کی جس سے ایک بچہ بھی ہے ۔ متا ثر ہ خاتون کے مطا بق شوہر عمرا ن جسم فروشی کا مکرودھندا کروانا چا ہتا تھا ، انکا ر پر اسے اسلا م آبا د سیر کے لئے لے گیا اور مقامی نا ئکہ کو فروخت کردیا ۔ متا ثر ہ خاتون کا کہنا تھا کہ ایک ما ہ کے بعد وہا ں سے اپنی جا ن جھڑاکر بھا گی اور والد ین کے گھرآگئی اور تھا نہ غا لب ما رکیٹ میں شوہر کے خلا ف در خواست دی لیکن پو لیس نے تا حا ل مقد مہ در ج نہ کیا ہے ۔ اس حوالے سے پو لیس کا کہنا تھا کہ تفتیش جا ر ی ہے، دونوں پا رٹیوں کوسن کر مقد مہ در ج کیا جا ئے گا ۔

مزید : علاقائی