نواں کوٹ،ممانی سے تعلقات کے شبہ میں قتل ہونے والے نوجوان کی نعش ورثاکے حوالے

نواں کوٹ،ممانی سے تعلقات کے شبہ میں قتل ہونے والے نوجوان کی نعش ورثاکے حوالے

لاہور(وقائع نگار) نواں کوٹ میں ممانی سے نامناسب تعلقات کے الزام میں قتل ہونے والے نوجوان کی لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے بتایا گیا ہے کہ شرقپور کے علاقہ رانا بھٹی کے رہائشی طاہرنامی نوجوان نے اپنے ماموں کی بیوی شمیم بی بی سے تعلقات استوار کرلئے جس کا شمیم کے شوہر کو علم ہوا تو اس نے بیوی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی جس پر شمیم اپنے خاوند کا گھر چھوڑ کر لاہور کے علاقہ نواں کوٹ میں واقع دارالامان آگئی اور خلع کیلئے عدالت میں درخواست دے دی گزشتہ روز شمیم بی بی کو عدالت میں پیش ہونا تھا جسے ملنے کے لئے طاہر وہاں پہنچ گیا اسی دوارن شمیم کا شوہر بھی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ آگیا اور طاہر کو دیکھتے ہی گولیاں مار کر قتل دیا ۔

مزید : علاقائی