صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

صوبائی دارالحکومت ، ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتیں ، شہری لاکھوں کی نقدی ، ...

لاہور(وقائع نگار)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی اشیا ئسے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق ڈیفنس سی کے علا قہ بر کی روڈ پر نعیم کے گھر سے تین ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 4لاکھ 60ہزار کی نقدی لوٹ لی، گھر سے باہر جاتے ہوئے ہمسائے احسا ن کی مو ٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے ۔چو کی گلد شت ٹا ؤ ن میں راشد کے گھر سے چار ڈاکو 3 لاکھ 75ہزار مالیت کی نقد ی اور طلا ئی زیو رات،مغل پو رہ میں ذوالفقار کے گھر سے دوڈاکو4لا کھ کے طلا ئی زیو رات ، رائیونڈ میں کا شف کے گھر سے چار ڈاکو2لا کھ کی نقد ی اورزیورات، کوٹ لکھپت فضل کالونی میں قا سم کی دوکا ن سے دوڈاکو 40ہزارلوٹ کر لے گئے۔ ستوکتلہ میں سر ور اور اسکی فیملی سے 70ہز ار کی نقد ی،ماڈل ٹاؤن میں معظم سے1لاکھ 40ہزارکی نقد ی،شاہدرہ ٹاؤن میں رضوان سے اڑھائی لاکھ،مغل پو رہ میں اویس اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ 90 ہزار،گجر پو رہ میں امجد سے ایک لاکھ 80ہزاراور اسلام پو رہ میں نوید سے ایک لاکھ 80ہزار کی نقدی لوٹ لی گئی۔علاوہ ازیں نواب ٹاؤن میں روبینہ کی گاڑی ،مغل پو رہ میں سلطان،مزنگ میں عنایت،مغل پورہ حارث، جوہرٹاؤن سے عدیل،سبزہ زار سے رزاق،ہیئر سے فضل،گارڈن ٹاؤن سے زوہیب، لیاقت آباد میں عمر رشید،نشترکالونی میں ناصراور کاہنہ میں رزاق کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں-

مزید : علاقائی