اہم ترین شاہراہ پردن دیہاڑے اندھا دھند فائرنگ،ون ویلرز فرار

اہم ترین شاہراہ پردن دیہاڑے اندھا دھند فائرنگ،ون ویلرز فرار

لا ہور (وقائع نگار) ہلڑبازوں نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔شہرکی اہم ترین شاہراہ پردن دیہاڑے اندھا دھند فائرنگ۔ون ویلرز موٹرسائیکلیں کھڑی کرکے تسلی سے فائرنگ کرنے کے بعد فرارہوگئے۔شہر میں خوف وہراس پھیلانے کیلئے ون ویلنگ کے ساتھ فائرنگ کرنا بھی معمول بن چکا ہے۔ شہرکی اہم ترین شاہراہ کیمپس پل پر دن دیہاڑے ہونے والی فائرنگ کی آوازدوردورتک سنی گئی۔ہلڑبازوں کا یہ گروہ ون ویلنگ کرتاہواپنجاب یونیورسٹی کے سامنے پہنچا۔ ویلرزنے قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے سرعام ہوائی فائرنگ شروع کردی۔ اوباش نوجوانوں کا یہ ٹولہ مرکزی شاہراہ پر بے دھڑک فائرنگ کرتارہا لیکن موقع پر نہ پیرو فورس پہنچی اورنہ ہی متعلقہ تھانے کے اہلکارآئے۔ ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے کینال روڈ پر فائرنگ ‘‘کے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور ایس پی اقبال ٹا?ن عادل میمن سے رپورٹ طلب کرلی۔

مزید : علاقائی