ڈیفنس ، ناحلف بیٹے نے جعلی کا غذات بنا کر گھر فروخت کردیا ، الٹا مالک پر مقدمہ ، پولیس پر سازباز کا الزام

ڈیفنس ، ناحلف بیٹے نے جعلی کا غذات بنا کر گھر فروخت کردیا ، الٹا مالک پر ...
 ڈیفنس ، ناحلف بیٹے نے جعلی کا غذات بنا کر گھر فروخت کردیا ، الٹا مالک پر مقدمہ ، پولیس پر سازباز کا الزام

  

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) ڈ یفنس اے کے علاقہ میں نا حلف بیٹے نے مبینہ طو ر پر جعلی کا غذات بنا کر گھر فرو خت کردیا ۔ پو لیس نے دسری پا رٹی کے ساتھ ساز با زکر کے گھر کے معذور ما لک پر ہی د فعا ت 448\54کے تحت مقد مہ در ج کر لیا ۔تفصیلا ت کے مطا بق ڈ یفنس اے کے ر ہا ئشی 78سالہ نسیم اللہ شیخ نے عر صہ 40سال سعوی عرب میں محنت مزدوری کرکے1999میں ڈ یفنس اے کے علاقہAA\397 میں 13مر لے کا گھر بنا یا اور اپنی بیوی زاہدہ بی بی کے نا م کیا تھاجو رواں سال وفات پا گئی ۔ متا ثر ہ شخص کے مطا بق انکی بیو ی کی وفا ت کے بعد نا حلف بیٹے شاہد نسیم نے جعلی کا غذات بنا کر کو ثر بی بی کوان کا گھر 40لا کھ رو پے میں فروخت کر دیا جس کی قیمت ڈ یڑھ کروڑ رو پے ہے ۔نسیم اللہ شیخ کا کہنا تھا کہ 23اگست کو اپنے گھر میں اپنے چھو ٹے بھائی محمود اور د یگر ر شتہ دا رو ں کے ساتھ بیٹھے تھے کہ ایس ایچ او محمد ر ضا گھر میں آئے اورکہایہ گھر آپ کا نہیں ہے ۔ بھا ئی محمود نے گھر کے پیپرز د کھائے اور ڈ یفنس اتھا رٹی سے بھی را بطہ کروایا لیکن ایس ایچ او انہیں تھا نہ لے گئے اور4روز بعد ایس پی کینٹ آپریشز عبادت نثا ر کے روبرو پیش کیا جس نے انہیں تسلی دی کہ آپ کے کا غذا ت ٹھیک ہیں ،میں آپ کافیصلہ جلد کردو نگا آپ اپنے گھر کی چا بی تھا نہ میں جمع کروا د یں ۔ نسیم اللہ نے گھر کی چا بیا ں ایس پی کینٹ کے سامنے اسے ایس ایچ او ڈ یفنس اے محمد ر ضا کے حوالے کردیں ۔ متا ثر ہ شخص نے الزا م عا ئد کیا ہے کہ پو لیس نے کا غذات چیک کئے بغیر رشوت لے کر گھر کی چا بیا ں دوسری پا رٹی کو دے دی ہیں حالانکہ ڈ ی ایچ او اتھا رٹی میں اب بھی گھر ان کی بیو ی زاہد ہ کے نا م ہے ۔ نسیم اللہ شیخ کاکہنا تھا کہ مقد مہ میں ان کے دوسرے بیٹوں غضنفر نسیم اور جاوید جو بیرو ن ملک ر ہتے ہیں، ان کے خلا ف بھی پو لیس نے مقد مہ در ج کیا ہے ۔ اعلی پو لیس حکام اور وزیرا علی ٰ پنجا ب سے انصا ف کی اپیل ہے کہ زند گی بھر کی جمع پو نجی لو ٹ لی گئی ہے ،انصا ف دلوایا جا ئے ۔ اس حوالے سے ڈ یفنس اے کے ایس ایچ او محمد ر ضا کا کہنا تھا کہ ر شوت والی با ت میں کو ئی صداقت نہیں انہو ں نے میرٹ پر فیصلہ کیا ہے جو ایس پی صا حب کے علم میں ہے ۔

مزید : علاقائی