شارٹ فال 7 ہزار میگا واٹ،ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا

شارٹ فال 7 ہزار میگا واٹ،ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا

لاہور (کامرس رپورٹر) صو بائی دارالحکومت سمیت ملک میں گزشتہ روز بھی بدترین لوڈ شیڈنگ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر رہے ۔ بار بار ہونے والی لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کی زندگی اجیرن کر دی ۔بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ کے باعث شارٹ فال ایک بار پھر بڑھ کر سات ہزار میگا واٹ سے تجاوز کر گیا ہے۔ نیشنل پاور کنٹرول سسٹم کی جانب سے لوڈ مینجمنٹ کے باعث وی آئی پی فیڈرز پر بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ گزشتہ روز بجلی کی ڈیمانڈ میں ہونے والے اضافہ کا بوجھ چھوٹے شہروں اور دیہی علاقوں پر ڈالا گیا ۔ وزارت بجلی و پانی کی ہدایت کے مطابق لیسکو سمیت دیگر ڈسکوز نے بڑے شہروں میں کم لوڈ شیڈنگ کی کوشش ضرور کی لیکن نیشنل پاور کنٹرول سسٹم سے ڈیمانڈ کے مقابلہ میں آدھی سے بھی کم بجلی ملنے کے باعث شہروں میں بھی نو سے بارہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ کی گئی جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ سے سولہ گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ ہوئی ۔دوسری جانب وزارت بجلی و پانی کی جانب سے پی ایس او کو ادائیگی کے لئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا جس کے باعث ائی پی پیز اور جنکوز سے ہائیڈل سے بھی کم بجلی سسٹم میں آئی ۔

لوڈشیڈنگ

مزید : صفحہ آخر