رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف میں مائنس ون فارمولے کی تجویز پیش کر دی

رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف میں مائنس ون فارمولے کی تجویز پیش کر دی

لاہور ( صباح نیوز)پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے تحریک انصاف میں مائنس ون فارمولے کی تجویز پیش کر تے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جذباتیت پی ٹی آئی کو کسی بڑے حادثے سے دوچار کر دے گی۔ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی بندش پاکستان کی بندش کے مترادف ہے اور اسلام آباد کی بندش کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی بندش کا خواب دیکھنے والے طالبان بھی نامراد ہوئے اور طالبان خان بھی ذلیل و رسوا ہو نگے۔وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے اجازت نہ دی تو صوبائی حکومتیں شرپسندوں کے خلاف اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گی اور عمران خان کو غیرذمہ دارانہ طرز عمل پر قوم کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا۔

مزید : صفحہ آخر