صدیق الفاروق کے بیٹے کی رسم قل ،صدر ، وزیر اعظم اور اہم شخصیات کا اظہار تعزیت

صدیق الفاروق کے بیٹے کی رسم قل ،صدر ، وزیر اعظم اور اہم شخصیات کا اظہار تعزیت

لاہور،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ "ن"کے رہنما اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق کے مرحوم بیٹے علی فاروق کی رسم قل گذشتہ روزادا کی گئی جبکہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور صدر پاکستان ممنون حسین نے جواں سالہ بیٹے کی وفات پر ٹیلی فو ن کر کے اظہار تعزیت بھی کیا۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان،وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،وفاقی وزیر اکرم خان درانی، وفاقی وزیر برجیس طاہر،مشیر وزیر اعظم وزیر امیر مقام نے صدیق الفاروق کے گھر جا کر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی اور ایڈیٹر عمر مجیب شامی نے بھی صدیق الفاروق کے گھر جا کر اظہار تعزیت کیا اور دعائے مغفرت کی ۔صدر پاکستان ممنون حسین ،وزیر اعلی پنجاب میا ں شہباز شریف ،اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ،وزیر مملکت عابد شیر علی ،اور پیپلز پارٹی کے رہنما سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید آصف ہاشمی نے صدیق الفاروق کے جواں سالہ بیٹے کی وفات پر انتہائی دکھ اوررنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔مزیدبرآں رسم قل گزشتہ روز بعد نماز عصر انکی رہائش گاہ نور والی مسجد بنی گالااسلام آباد میں ادا کی گئی ،اس موقع پر ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر راولپنڈی محمد آصف خان ،پی آر او عامر حسین ہاشمی ،عبداللہ اویس ،فضل الرحمن بٹ ،عبدالوحید خان،غلام محی الدین،محمد شہزاد ،قیو م بٹ،بورڈ ممبران ،سکھ ہندو اقلیتی رہنماؤ ں ،سیاسی سماجی رہنماؤں،اراکین پارلیمنٹ،مسلم لیگی کارکنوں اد رسرکاری افسران کے علاوہ عزیز و اقارب کی بڑی تعداد رنے شرکت کی ۔

مزید : صفحہ آخر