عمران جواب دیں اسلام آباد پر سرجیکل سٹرائیک کیوں کرنے جا رہے ہیں مسلم لیگ (ن)

عمران جواب دیں اسلام آباد پر سرجیکل سٹرائیک کیوں کرنے جا رہے ہیں مسلم لیگ (ن)

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ عمران خان جواب دیں کہ وہ اسلام آباد پر سرجیکل اسٹرائیک کرنے کیوں جا رہے ہیں؟ پاناما لیکس کوئی لیکس نہیں بلکہ پاکستان پر حملہ ہے پاناما لیکس میں وزیر اعظم پاکستان کا نام ڈال کر واردات کی گئی،35پنکچر کاڈرامہ دوبارہ نہیں چلے گا اور نہ ہی کوئی گھوڑا ہسپتال اور اردو بازار والے چکر میں پڑے گا ، پی ٹی آئی والو تم کیوں ملک کے ساتھ خون کی ہولی کھیلنے جا رہے ہو پہلے لاشیں ڈھونڈتے رہے اور رائیونڈ بھی یہی کرنے گئے، ملکی داروں کی تضحیک کرنا انتہائی نامناسب ہے ہم پر الزامات کی بوچھاڑ کرنے والے ہمارے ایک سوال کا بھی جواب نہیں دیتے،ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت برائے نجکاری محمد زبیر اور رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔محمد زبیر نے کہا کہ تحریک انصاف نے پاناما سے متعلق سپریم کورٹ میں پیٹیشن دائر کی ہے پی ٹی آئی ایک طرف سپریم کورٹ میں ہے تو دوسری طرف30اکتوبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کرتی ہے ہمیں بتایا جائے کسی ادارے نے کس قانون کے تحت پاناما لیکس پر اپنا کام نہیں کیا ہر روز اپنے اداروں پر تنقید کرنا کہاں کا انصاف ہے ہر روز اداروں کی تضحیک کرنا انتہائی نامناسب ہے ہم پر الزامات کی بوچھاڑ کرنے والے ہمارے ایک سوال کا بھی جواب نہیں دیتے عمران خان بتائیں ایف بی آر اور الیکشن کمیشن نے کیا کرنا تھا جو نہیں کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان جب تم اسلام آباد کو بند کرنے کی بات کرتے ہو تو دراصل سپریم کورٹ الیکشن کمیشن سمیت تمام اداروں کو بند کرنے کی بات کرتے ہو مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا کہ پاناما لیکس کو منظر عام پر لانے والے ادارے آئی سی آئی جے کی ویب سائٹ کہہ رہی ہے کہ کوئی قانون نہیں توڑا گیا اور نہ غلط کاری کی گئی اس ویب سائٹ پر ڈالی گئی معلومات کو تبدیل کر دیا گیا ہے عمر چیمہ انکا اپنا نمائندہ ہے اور اس ادارے سے منسلک ہے آئی سی آئی جے ایک ادارہ نہیں بلکہ ایک ادارے کا پروجیکٹ ہے اس پر غیر مصدقہ اور غیر دستخط شدہ دستاویزات ڈالی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کوئی لیکس نہیں بلکہ پاکستان پر حملہ ہے پاناما لیکس میں وزیر اعظم پاکستان کا نام ڈال کر واردات کی گئی ہے عمران خان جواب دیں کہ وہ اسلام آباد پر سرجیکل اسٹرائیک کرنے کیوں جا رہے ہیں 2013 ؁ کا الیکشن ملتوی کروانے کے لیے طاہر القادری کا دھرنا کروایا گیا اور پھر طاہر القادری کے ساتھ بارہ جماعتوں نے معاہدے پر دستخط کیے مسلم لیگ ن ان جماعتوں میں شامل نہیں تھی طاہر القادری کو ٹوائلٹس بنا کر دیے گئے اور تمام اخراجات سی ڈی اے سے ادا کیے گئے انہوں نے کہا کہ 35پنکچر کاڈرامہ دوبارہ نہیں چلے گا اور نہ ہی کوئی گھوڑا ہسپتال اور اردو بازار والے چکر میں پڑے گا تم کون سے نئے ہسپتال کو لے رہے ہو "پپو نیازی"دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ بد زبانی ہمیں بھی کرنی آتی ہے لیکن یہ کسی لیڈر کو زیب نہیں دیتا ہمیں بھی تمھارا سارا اگلا پچھلا پتا ہے ایک بتنگڑ بنایا جا رہا ہے اس میں کوئی سچائی نہیں ہے پہلے تو پارلیمینٹ نہ جانے کی باتیں اسلیے کرتے تھے کہ مینڈیٹ چوری ہوا ہے اب کیوں پارلیمینٹ کو سزا دے رہے ہو پی ٹی آئی والو تم کیوں ملک کے ساتھ خون کی ہولی کھیلنے جا رہے ہو پہلے لاشیں ڈھونڈتے رہے اور رائیونڈ بھی یہی کرنے گئے لیکن کچھ نہ ملا اب اسلام آباد کو بند کرنے کی باتیں کرتے ہو انہوں نے کہا کہ عمران خان تم اکیلے رہ گئے ہو تمام الیکشن ہار رہے ہو جس لوکل گورنمنٹ کے نظام کی تم باتیں کرتے ہو وہ میرا بنایا ہوا ہے، تم کیا بیچتے ہو ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اس پورے ڈرامے سے پاناما پیپرز کا کوئی چکر نہیں ہے آج نندی پور ایل این جی اورنج لائن اور میٹرو بس منصوبوں کی تحقیقات اور الزامات کہاں گئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کیسے کہتے ہیں کہ نواز شریف رنگے ہاتھوں پکڑے گئے جبکہ پاناما لیکس والا ادارہ خود تسلیم کرتا ہے کہ نواز شریف کا نام غلطی سے آیا ۔

مزید : صفحہ اول