عمران خان کی مشترکہ اجلاس سے غیرحاضری پر بھارتی میڈیا کی ہرزہ سرائی

عمران خان کی مشترکہ اجلاس سے غیرحاضری پر بھارتی میڈیا کی ہرزہ سرائی

لاہور (مانیٹرنگ یسک) عمران خان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت سے انکار پر بے پر کی اڑانے کا موقع ڈھونڈنے والے بھارتی میڈیا کو پاکستان کیخلاف شور مچانے کا نیا جواز مل گیا۔بھارتی میڈیا سارا دن کپتان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں عدم شرکت کا ڈھنڈورا پیٹتا رہا۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے اس معاملے کو وزیر اعظم نواز شریف کیلئے بڑا دھچکا قرار دیا گیا۔ کپتان کے فیصلے نے بھارتی میڈیا کو پاکستانی سیاست کا مذاق اڑانے کا بھی خوب موقع فراہم کیا۔ بھارتی میڈیا نے معاملے کو مسئلہ کشمیر پر پاکستانی جماعتوں میں تقسیم سے تعبیر کیا اور دن بھر کیچڑ اچھالتا رہا۔

مزید : صفحہ اول