اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن واپس لئے جانے کی بنا پر درخواست نمٹا دی گئی

اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن واپس لئے جانے کی بنا پر درخواست ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے آڈیٹر جنرل پاکستان کی طرف سے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب ظفر حسن رضاکے تبادلے کا نوٹیفیکیشن واپس لئے جانے کی بنا پر ان کی طرف سے دائر درخواست ثمر آور قرار دے کر نمٹا دی ۔اکاونٹنٹ جنرل پنجاب ظفر حسن رضا کے وکیل حافظ طارق نسیم نے عدالت کو بتایا کہ آڈیٹر جنرل پاکستان نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اکاونٹنٹ جنرل پنجاب ظفر حسن رضاکا اٹامک انرجی کمیشن میں تبادلہ کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت 21ویں گریڈ کے افسر کا تبادلہ وزیر اعظم کے احکامات کے تحت ہی عمل میں لایا جا سکتا ہے۔اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو اکیسویں گریڈ کے افسر ہونے کے باوجود غیر قانونی طور پر اٹامک انرجی کمیشن میں ممبر فنانس کے 22ویں گریڈ کے عہدے پر ٹرانسفر کیا گیا ہے جو کہ آڈیٹر جنرل کا غیر قانونی اقدام ہے،سرکاری وکیل نے عدلت کوآگاہ کیا کہ آڈیٹر جنرل پنجاب نے اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کے تبادلے کا نوٹیفیکیشن لے لیا ہے،انہوں نے تبادلے کی واپسی کا نوٹیفیکیشن عدالت میں پیش کر دیاجس پر عدالت نے درخواست ثمر آور قرار دیتے ہوئے نمٹا دی ہے۔

مزید : صفحہ آخر