خواجہ احمد حسان کو سرکاری اجلاسوں کی صدارت سے روکنے کیلئے دائر درخواست پر جواب طلب

خواجہ احمد حسان کو سرکاری اجلاسوں کی صدارت سے روکنے کیلئے دائر درخواست پر ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے متوقع لارڈمئیر اورمسلم لیگ (ن)کے راہنما خواجہ احمد حسان کو سرکاری اجلاسوں کی صدارت سے روکنے اور نااہلی کے لئے دائر درخواست پرایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو جواب سمیت طلب کر لیاہے۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ خواجہ احمد حسان یونین کونسل 107سے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 62،63اورلوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت خواجہ احمد حسان لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ،پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے بورڈ آف گونرز کے چیئرمین ہونے کی حیثیت سے 2 سال تک عوامی عہدہ رکھنے کے اہل نہیں ،اس کے باوجود خواجہ احمد حسان غیر قانونی طور پرسرکاری اجلاسوں کی صدارت کر رہے ہیں جس پر عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو 7اکتوبر کو جواب سمیت طلب کر لیاہے۔

مزید : صفحہ آخر