ڈاکٹر مجاہد کامران سے پروفیسر کے عہدے کی مراعات واپس لینے کی درخواست مسترد

ڈاکٹر مجاہد کامران سے پروفیسر کے عہدے کی مراعات واپس لینے کی درخواست مسترد

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران سے پروفیسر کے عہدے کی مراعات واپس لینے کی درخواست مسترد کر دی ۔لاہور ہائیکورٹ کے روبرو درخواست گزار اورنگزیب برکی کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجاہد کامران غیر قانونی طور پر پروفیسر کی مراعات حاصل کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ مجاہد کامران سے پروفیسر کے عہدے کی تمام تنخواہیں اور مراعات واپس لی جائیں.پنجاب یونیورسٹی کے قانونی مشیر ملک اویس خالد نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹرمجاہد کامران اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہو چکے ہیں،اب وہ قائم مقائم وائس چانسلر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں ،درخواست غیر موثرہو چکی ہے جس پر عدالت نے درخواست غیر موثر قرار دیتے ہوئے مسترد کردی،عدالت نے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

مزید : صفحہ آخر