ایل ڈی اے سوسائٹی میں پلازوں کی تعمیر کیخلاف درخواست پراتھارٹی کے قانونی مشیر طلب

ایل ڈی اے سوسائٹی میں پلازوں کی تعمیر کیخلاف درخواست پراتھارٹی کے قانونی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ایل ڈی اے کی سوسائٹی میں غیرقانونی پلازوں کی تعمیر کے خلاف درخواست پر ایل ڈی اے کے قانونی مشیر کو طلب کرلیا ہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے درخواست پر سماعت کی جس میں ایل ڈی اے کی سوسائٹی میں غیرقانونی پلازوں کی تعمیر کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار نے بتایا کہ ایل ڈی اے کی سوسائٹی میں غیرقانونی پلازوں کی تعمیر کی جارہی ہے۔ درخواست گزار کے مطابق قانون کے تحت رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیاں نہیں کی جاسکتیں۔

مزید :

صفحہ آخر -