نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ کرنے کا اقدام چیلنج

نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ کرنے کا اقدام چیلنج

لاہور (نامہ نگار خصوصی ) نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد اور پنجاب میں رینجرز طلب کرنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا ہے، اس سلسلے میں سوسائٹی نیٹ ورک کے عبداللہ ملک اور شہری منیر احمد نے درخواست دائر کی ہے جس میں پنجاب حکومت کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کے بیس نکات سے صرف 8نکات پر عمل درآمد کیا گیا اور 12نکات کو نظر انداز کردیا گیا۔درخواست میں کہا گیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود چیف سیکرٹری نے نیشنل ایکشن پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے کوئی اقدامات انہیں اٹھائے۔

اقدام چیلنج

مزید : صفحہ آخر