عمران کو بغض کی بیماری ہے، پی ٹی آئی ان سے جان چھڑائے،،سعید غنی

 عمران کو بغض کی بیماری ہے، پی ٹی آئی ان سے جان چھڑائے،،سعید غنی

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) عمران خان کے آصف زرداری کے متعلق سخت الفاظ پر پیپلز پارٹی کی قیادت ناراض ہو گئی۔ سینیٹر سعید غنی کہتے ہیں عمران خان کو بغض اور تعصب کی بیماری لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ 30 اکتوبر کو اتوار ہے، کیا عمران خان شہریوں کو یرغمال بنانا چاہتے ہیں؟سعید غنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ آصف علی زرداری صرف اور صرف جمہوریت کا دفاع کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے عمران خان سے جان چھڑائیں اور کسی عقل مند کو آگے لائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کرکٹ میں بال ٹمپرنگ کرتے رہے، سیاست میں کرنے سے گریز کریں۔سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے سیاسی بھگوڑوں کو ساتھی بنا کر سیاست مہنگی کر دی ہے، آصف زرداری آج بھی جمہوریت دشمنوں کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح چبھ رہے ہیں۔

سعید غنی

مزید : صفحہ آخر