وزیر اعظم صحت پروگرام سے خاص و عام کی تفریق ختم ہوگی‘ عامر طلال گوپانگ

وزیر اعظم صحت پروگرام سے خاص و عام کی تفریق ختم ہوگی‘ عامر طلال گوپانگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سلطان پور(نامہ نگار)وزیراعظم صحت پروگرام سے مراعات یافتہ طبقہ اورعام آدمی کے درمیان موجود خلیج ختم ہوگی حلقہ کے مسائل سے غافل نہیں تحصیل علی پور کے تمام ترقیاتی منصوبے ہرصورت مکمل ہونگے ،سلطان پور میں سیوریج منصوبہ اور ٹف ٹائل کاوعدہ پورا کردیاسلطان پور ہسپتال کی(بقیہ نمبر6صفحہ12پر )
توسیع کیلئے وزیراعلیٰ سے فندز حاصل کرکے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحی ہے۔ان خیالات کااظہارایم پی اے سردار عامر طلال خان گوپانگ نے میاں محمدسلیم کی اہلیہ کی وفات پران سے اظہار تعزیت کے بعد عمائدین علاقہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہابعدازاں ایم پی اے عامر طلال خان گوپانگ سماجی شخصیت کونسلر سجاد خان رند کی رہائش گاہ پر حلقہ کے وفود سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صحت پروگرام اصلاحات کی سمت سنگ میل ہے جس سے لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی اس موقع پر ضلعی ناظم کے امیدوار سردار حافظ محمد عمر خان گوپانگ حاجی فیض احمد رند،ملک سلیم بھٹی،حاجی خادم حسین رند،کونسلر ملک رجب حسین لانگ،جام اللہ بخش ٹانوری، چیئرمین شاہد خان گبول،جام عبدالرحمن ٹانوری،چیئرمین ملک فیض رسول ایڈووکیٹ ،مخدوم کاظم رضا بخاری ،صدر انجمن تاجران ملک عبدالستار ارائیں،سابق کونسلر محمداکرم خان نیازی،ملک عبدالرشید کنہوں ،کونسلر حاجی محمداقبال لاشاری ملک پرویز ارائیں بھی موجود تھے ۔