پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ‘ عمران نے انڈیا کو خوش کیا‘ شیر علی گورچانی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ‘ عمران نے انڈیا کو خوش کیا‘ شیر علی ...

جام پور(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردارشیرعلی خان گورچانی نے کہاہے کہ تحریک انصاف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کابائیکاٹ کرکے ثابت کردیا کہ اسے قومی مفادات سے زیادہ ذاتی مفادات عزیزہیں میونسپل کمیٹی فاضل پورکے سٹی کونسلرملک حافظ عبدالخالق تتھل کی جانب سے(بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

ان کے اعزازمیں دی گئی چائے پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ حکومت انڈیا کی جانب سے دی جانے والی جنگ کی دھمکیوں پر اتفاق رائے اور متفقہ قومی پالیسی بنانے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں سے مل کر اور پارلیمنٹ کی رائے کی روشنی میں ایجنڈاطے کرنے کی کوشش کررہی ہے مگرعمران خان اجلاس میں شرکت نہ کرکے انڈیا سرکارکو خوش کرنے میں لگے ہیں عمران خان کی مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے بارے تحقیقات ہونی چاہیے انھوں نے کہاکہ کشمیرایک متنازعہ مسئلہ ہے اور پاکستانی حکومت،عوام کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے ہم انڈیا حکومت کی دھمکیوں سے نہ پہلے مرعوب ہوئے نہ اب دباؤ میں آئیں گے سردارشیرعلی خان گورچانی نے کہاکہ حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے کوشاں ہے اور عوام کو ہرممکن ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے قبل ازیں انھوں نے ملک فضل حسین تھتھل کو حج کی سعادت حاصل کرنے پرمبارک بادبھی دی ۔علاوہ ازیں انھوں نے بستی کورائی محمدپورمیں سابق ناظمین سردارکلیم اللہ خان کورائی،سردارسمیع اللہ خان کورائی کے بڑے بھائی اور چیئرمین محمدپور شاہدکورائی کے سسرثنااللہ خان کورائی کی نمازجنازہ میں بھی شرکت کی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر