پیپلز پارٹی دوبارہ اقتدار میں آنے کی بات بھول جائے‘ سعید مینس

پیپلز پارٹی دوبارہ اقتدار میں آنے کی بات بھول جائے‘ سعید مینس

وہاڑی( بیورو رپورٹ+نا مہ نگار)پا کستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما رُکن قومی اسمبلی سعید خان منیس نے کہا کہ 2018کے بعد بھی انشاء اللہ جیل میں میاں نوازشریف کے دشمن جائیں گے اور کروڑوں لوگو ں کی دُعاؤں سے2013سے بھی زیادہ اکثریت سے کا میابی حاصل کرکے دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہونگے پی پی پی کے طفلِ مکتب اور پی ٹی آئی کے چیئرمین پھر اگلے پا نچ سال دھرنوں اور ریلیوں میں (بقیہ نمبر57صفحہ7پر )

اپنا وقت گزاریں گے کیونکہ پی پی پی کا دورِ حکومت عوام دیکھ چکے ہیں اس سے زیادہ شرمناک ، کرپٹ اور عوام دشمن حکومت پا کستان کی تاریخ میں نہیں آئی اس لیے عوام اُس پر کبھی اعتماد نہیں کریں گے پی پی پی کے ہر بڑے چھوٹے لیڈر کا چہرہ کرپشن اور بد دیا نتی کی دھول سے اٹ چکا ہے اس لیے پی پی پی دوباہ اقتدار میں آنے کا بھول جائے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے سعید منیس نے کہا اسوقت دشمن ہمیں چاروں طرف سے گھیر رہا ہے اور نقصان پہنچا نے کا کوئی موقع ہاتھ سے جا نے نہیں دیا ایسے موقع پر ہر سیاستدان اور ہرمکتب فکر سے تعلق رکھنے والوں کو یک مثبت ہو کر دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا چا ہیے اس وقت جو سیاست میں منفی کردار ادا کررہا ہے ۔

سعید مینس

مزید : ملتان صفحہ آخر