سماجی خدمات پر آر پی او کی طرف سے شیخ احسن رشید کو شیلڈ پیش

سماجی خدمات پر آر پی او کی طرف سے شیخ احسن رشید کو شیلڈ پیش

ملتان(پ ر)شمع بناسپتی و کوکنگ آئل،حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز کی طرف سے سماجی فلاحی خدمات کا سلسلہ کامیابی سے جاری وساری۔تعمیروترقی، فلاح وبہبود، خدمات کے اعتراف پر سی ای او حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز شیخ احسن رشید کے نام ایک اور اعزاز رقم۔آر پی او ملتان اعظم سلطان تیموری کی طرف سے اعتراف خدمات ایوارڈ جاری ۔ گزشتہ روزآر پی او ملتان اعظم سلطان تیموری، سی ٹی او ملتان شریف جٹ نے سی ای او شمع بناسپتی و کوکنگ آئل شیخ احسن رشید کو آر پی او آفس میں شیلڈ پیش کی۔ سی ای او شمع بناسپتی شیخ احسن رشیدکی طرف سے لائسنس آفس کے قیام،(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

پولیس گڈاؤن کی تعمیرنو،شاہ رکن عالم کے علاقہ میں ویجی لینس کیمروں کی تنصیب،ماڈل پولیس سٹیشن ملتان کینٹ ، 15 آفس قلعہ کہنہ قاسم باغ کی تزئین وآرائش میں اشتراکیت، وومن سینٹرل جیل میں مختلف انتظامی امور، لائسنس اتھارٹی کو فلوٹ دیے جانے پر آر پی او ملتان اعظم سلطان تیموری نے شیخ احسن رشید کو شاندار، بھر پور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمع بناسپتی اس وقت ملک کے سب سے بڑے،مرکزی فلاحی رفاہی ادارے کی حیثیت کا حامل ہے۔اس موقع پر سی ٹی او ملتان شریف جٹ ، مارکیٹنگ مینیجر عمران اعظمی بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سماجی، ثقافتی،فلاحی، فنی،تعلیمی امور کے فروغ کے لیئے شمع بناسپتی کا کردار تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ ملک بھر میں مثبت ،صحتمندانہ سرگرمیوں، کھیلوں، تفریح کے فروغ کے لیئے حفیظ گھی اینڈ جنرل ملزکا کردار کسی سے مخفی نہیں ہے۔ اس طرز کی اشتراکیت اور خدمات کو جتنا سراہا جائے کم ہے۔ شیخ احسن رشید کی طرف سے ناداروں، غریبوں،بیواؤں کی معاونت، فلاح وبہبود،قومی، نجی اداروں کی اہم عوامی فلاحی امور میں معاونت، صحت کی سہولیات تک غریب عوام کی رسائی کو یقینی بنانا، خواتین کے حقوق کی پاسداری، مفاد عامہ کے لیئے لازوال اقدامات قابل ستائش اور قابل تقلید ہیں۔اس اعزاز پر سی ای او شمع بناسپتی شیخ احسن رشیدنے کہا ہے ہماری طرف سے خدمت، فلاح،ثقافتی امور کے فروغ ،تعلیم کی ہر غریب بچی اور بچے تک دسترس کو یقینی بنانے کے لیئے خدمت کا یہ سفر ہمیشہ جاری رکھیں گے ۔ کیونکہ یہی ہمارا سرمایہ افتخار ہے اور اسی میں ہم سب کی دنیا اور آخرت کی کامیابی کا راز پوشیدہ ہے۔

شیلڈ

مزید : ملتان صفحہ آخر