آؤ ٹ آف کورس و پیٹرن پیپر‘ جامعہ زکریا شعبہ ماس کام کے قائم مقام چیئرمین نے ایم فل پی ایچ ڈی کا داخلہ ٹیسٹ ملتوی کر دیا‘ وائس چانسلر کی 14 اکتوبر کو دوبارہ ٹیسٹ لینے کی ہدایت

آؤ ٹ آف کورس و پیٹرن پیپر‘ جامعہ زکریا شعبہ ماس کام کے قائم مقام چیئرمین نے ...

ملتان(سٹاف رپورٹر) زکریا یونیورسٹی کے شعبہ ماس کام کے قائم مقام چیئرمین نے ایم فل اور پی ایچ ڈی کا داخلہ ٹیسٹ ملتوی کر(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

ادیا ‘امیدواروں کے احتجاج پر وائس چانسلر نے 14اکتوبر کو دوبارہ ٹیسٹ لینے کی ہدایت کردی ‘تفصیل کے مطابق گز شتہ روز زکریا یونیورسٹی میں ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ تھا ‘شعبہ ماس کمیونیکیشن میں پی ایچ ڈی کا ٹیسٹ اس وقت مسئلہ پید اہو گیا جب قائم مقام چیئرمین نے پرچہ آؤٹ آف پیٹرن اور کورس بنادیا ‘ گزشتہ روز امیدوار کمرہ امتحان پہنچے تو ان کو پہلے امتحانی شیٹ دی گئیں ‘بعد ازں یہ واپس لیکر سادہ کاغذ دے دیے گئے جس پر امیدواروں نے احتجاج کیا کہ اس میں فراڈ ہوسکتا ہے مگر ڈاکٹر اشرف خان نے پرچہ سادہ کاغذہ پر حل کرنے کا حکم دیا جب امتحانی پرچہ تقسیم کیا گیا تو وہ آؤٹ آف کورس اور پیٹرن تھا‘ اس کے بعد بھی امیدوار بیٹھے رہے مگر پھر شعبے ایک شخص نے انہیںآکر احتجاج کرنے اور وائس چانسلر آفس جانے کا کہنا جس پر انہوں نے پرچے کا بائیکاٹ کردیا اور وائس چانسلر آفس پہنچ گئے ، مگر ان سے پہلے قائم مقام چیئرمین وی سی کے پاس پہنچ گئے اور کہاکہ پرچہ حال ہی میں انگلینڈ سے آنے والے ٹیچر نے بنادیا ہے جن کوپیٹرن معلوم نہیں تھا ، مگر امیدواروں نے آکروائس چانسلر کو اصل صورت حال سے آگاہ کیا جس کے بعد وائس چانسلر نے ٹیسٹ منسوخ کرنے کا کہا اور فیصلہ کیا کہ یہ ٹیسٹ دوبارہ 14 اکتوبر کوہوگااس بارے میںیونیورسٹی ترجمان نے کہا ہے کہ وائس چانسلر کے نوٹس میں تمام معاملہ آگیا ہے اور انہوں نے ٹیسٹ کی نئی تاریخ بھی دیدی ہے‘ وہ اس ایشو کو خود مانیٹر کررہے ہیں چیئرمین کے آتے ہی معاملات ٹھیک ہوجائیں گے۔

ٹیسٹ علوم

مزید : ملتان صفحہ آخر