بی ایس پروگرام ایمرسن کالج کے ساتویں سمسٹر کے امتحانات تاخیر کا شکار طلبہ کا مستقبل تاریک

بی ایس پروگرام ایمرسن کالج کے ساتویں سمسٹر کے امتحانات تاخیر کا شکار طلبہ کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتا ن (سٹاف رپورٹر)گو رنمنٹ ایمر سن کالج ملتا ن ایم اے اور بی ایس چار سالہ پروگرا م گز شتہ کئی سالو ں سے شروع ہے ۔کالج اور (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
یونیورسٹی انتظا میہ امتحانات کو لیٹ کر رہی ہے جس سے طلباء و طالبات میں مایوسی کا عنصر پھیل چکا ہے ۔پانچ سال گزرے کے باوجود بی ایس طلبہ کاکور س نا مکمل ہے ۔ساتو یں سمسٹر کے طلبا ء و طالبا ت کے پر چہ جا ت مسلسل لیٹ کئے جا رہے ہیں تا کہ کالج میں بی ایس پر وگر ام فیل کیا جا سکے اور ایم اے کے پروگرامز میں بھی طلباء کے ساتھ یہی سلوک کیا جا رہا ہے۔پنجاب حکو مت نے کروڑو ں روپے کے فنڈ ز خر چ کرکے پنجاب کے مختلف کالجز میں چا ر سا لہ بیچلر ڈ گر ی پر وگرام شر وع کیا تھا جس کو یونیو رسٹی اور کالج انتظامیہ کی عدم دلچسپی سے نا کا م کیا جارہا ہے اور گزشتہ سا لو ں کی نسبت ایمر سن کالج میں دا خلے کی شر ح بھی کم ہو رہی ہے ۔لا کھو ں روپے تنخو اہ وصو ل کر نے والے پروفیسر وایسوسی ایٹ پروفیسراور چےئر مین شعبہ جا ت نے طلبہ وطالبا ت کے تعلیمی کےئر یر خطرے میں ڈال دیا ہے طلباء نے انتظامیہ کو اپیل کی ہے کہ ان کے امتحانات جلد سے جلد شروع کرا کے اُن کی ڈگری کو مکمل کیا جائے۔