حکومت عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے‘ اسلم بودلہ
خانیوال(نمائندہ پاکستان)میاں محمد نواز شریف عام لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے انقلابی اقدامات کررہے ہیں۔ان (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات(قومی اسمبلی) پیر محمد اسلم بودلہ نے ہمارے نمائندہ سے باتیں کرتے ہوئے کیا انہوں نے وزیر اعظم پاکستان میں میاں محمد نواز شریف کو صحت عامہ کے سلسلہ میں ایک اور وعدہ پورا کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے بتایا ہے کہ حلقہ این اے 158میں ہیلتھ کارڈ(صحت کارڈ)کی تقسیم کا کام شروع ہو چکا ہے حلقہ این اے 158میں ہیلتھ کارڈ(صحت کارڈ)کی تقسیم 7 مراکز پرشروع کی چاچکی ہے۔ان مراکز میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں،رورل ہیلتھ سنٹر تلمبہ،بنیادی صحت مرکز چکنمبر1/8-R،بنیادی صحت مرکز جنگل ڈیرے والا،بنیادی صحت مرکزچکنمبر131/15-L،بنیادی صحت مرکزچکنمبر100/15-L اور بنیادی صحت مرکز چک نمبر121/15-Lشامل ہیں ۔
اسلم بودلہ