علما اور عوام اسلام و پاکستان کے دشمنوں کے عزائم ناکام بنا دیں ‘ عبدالخبیر آزاد

علما اور عوام اسلام و پاکستان کے دشمنوں کے عزائم ناکام بنا دیں ‘ عبدالخبیر ...

ملتان، ڈیرہ غازیخان (جنرل رپورٹر، نمائندہ خصوصی ) اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب کے کنوینئر (خطیب بادشاہی مسجد وچیئرمین مجلس علماء پاکستان ) مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے کہا ہے کہ تمام مسالک و مذاہب کے عقائد و نظریات اور ان کے مذہبی مقامات و عبادت گاہوں کا احترام کیا(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

جائے اور زریں اصول کہ اپنے مسلک کو چھوڑو نہ اور کسی کے مسلک کو چھیڑو نہ پر عمل پیرا ہوں اور اپنے اپنے دائرہ کار میں رہتے ہو ئے صحابہ کرامؓ و اہلیبیت ؑ اطہار کے مقام و عظمت کو بھرپور خراج عقیدت پیش کریں مو دی سرکار کو بتا نا چاہتے ہیں کہ حکومت ، فوج اور سیکیورٹی اداروں کی پشت پر پاکستان کی 20کروڑ عوام ہے جو وقت آنے پر کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کرے گی تمام مکاتب فکر کے علماء ،مذہبی رہنما اور عوام متحد ہو کر اسلام ، وطن اور سلامتی کے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دیں سیدنا حضرت امام حسین ؑ کی شہادت سے ہمیں ایثار وقربانی ،اخوت و محبت اور امن کا درس ملتا ہے جو کہ مشعل راہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں جماعت اہلسنت کے مرکزی رہنما مولانا محمد خان لغاری ، تحفظ عزاداری حضرت امام حسین ؑ کے مرکزی صدر الحاج شفقت حسنین بھٹہ ، جماعت اہلحدیث کے رہنما علامہ خالد محمود ندیم ودیگر رہنماؤں مولانا مفتی سیف اللہ خالد ،سید عبد البصیر آزاد ، سید طالب حسین پرواز ، عبد الخالق مرالی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے مزید کہا کہ آج وطن عزیز کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے اور اسلام و پاکستان دشمن قوتیں ہمارے امن کو تباہ کرنا چاہتی ہیں ایسے حالات میں قیام امن کے لئے اتحاد بین المسلمین کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان اور ضرب عضب آپریشن کو سراہتے ہیں جس کی وجہ سے امن کے دشمنوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی وجہ سے مودی سرکار کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں جوکنٹرول لائن پر بار بار خلاف ورزی کر رہے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جا ئے وہ کم ہے انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کو کشمیر سمیت عراق ،شام ،یمن ،فلسطین میں ظلم ہوتا نظر کیو ں نہیں آتا جب ان سے سوال کیا گیا کہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن کو فعال کردار ادا نہ کرنے پر مستعفی نہیں ہو جانا چاہییے ۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے پیش نظر ان کا جنوبی پنجاب کے ڈویژن ڈی جی خان ، راجن پور ،مظفر گڑھ سے ملتان آئے ہیں اور ہر جگہ سے محبت ،اخوت اور امن کا پیغام ملاہے جو کہ ایک احسن اقدام ہے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے پرو گرامز میں ایسی اشتعال تقاریر سے گریز کیا جا ئے جس سے کسی کی دل آزاری ہو اسی طرح ماتمی جلوس کے وقت کا خیال رکھیں ،روٹس کی پابندی کریں اور لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال سے گریز نہیں کیا جا ئے ۔ڈیرہ غازیخان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق خطیب بادشاہی مسجد و چیئرمین بین المذاہب کونسل ؍ مجلس علماء پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ پاکستان کے دفاع و استحکام کیلئے قیام پاکستان کے وقت کی جدوجہد کو تازہ کیا جائے . پاکستان کا دفاع مضبوط ہے تاہم اندرونی انتشار و خلفشار سے نقصان پہنچ سکتا ہے . صفوں میں اتحاد پیدا کیا جائے جس سے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا جاسکتاہے . انہوں نے یہ بات سرکٹ ہاوس ڈیرہ غازیخان میں اتحاد بین المسلمین و مذہبی ہم آہنگی کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی . انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے علماء انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں . عاشورہ محرم کے دوران مجالس اور جلوس کے روٹس اور اوقات کے علاوہ لاؤڈ سپیکر ایکٹ ، وال چاکنگ ، زباں بندی اور داخلہ بندی سمیت دیگر ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کرایاجائے .انہوں نے کہاکہ 20کروڑ عوام متحد ہیں اور یہ بھارت کیلئے پیغام ہے کہ اگر خدانخواستہ ملک پر کوئی وقت آیا تو پاکستان کا ہر فرد اپنی جان قربان کرنے کیلئے تیار ہو گا . کمشنر محمد یثرب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن واما ن کا قیام اولین ترجیح ہے . ڈی سی او ندیم الرحمن نے کہاکہ ضلع میں مذہبی ہم آہنگی کی مثالی فضا موجود ہے . اس موقع پر علامہ شفیق الرحمن آزاد، سید ندیم حیدر نقوی ، مولانا محمد اقبال رشید ، سابق صدر با ر قاضی صدر الدین،مولانا عبدالعزیز قطبی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے قیام امن کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی . اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی بیگم نجمہ ارشد ،ڈی پی او کیپٹن (ر) عطا محمد ، صوبائی اتحاد بین المسلمین کے اراکین مولانا محمد خان لغاری ، مولاناسید عبدالمعبود آزاد ، مفتی سیف اللہ خالد ، صاحبزادہ عبدالبصیر آزاد ، عبدالخالق میرالی ، اے سی آر سیف الرحمن ، حافظ خالد روف ، سلیم الیاس ، مظہر علی لاشاری ، صفدر عباس شاہ ، ظفر عباس شاہ ، سجاد غوث ، غلام یاسین ، محمد سلیم کے علاوہ ضلعی امن کمیٹی کے دیگر اراکین موجود تھے۔

مولانا عبدالخبیر

مزید : ملتان صفحہ آخر