حضرت امام حسینؓ نے اسلام و انسانیت کی بقاء کیلئے قربانی دی ‘ ساجد نقوی

حضرت امام حسینؓ نے اسلام و انسانیت کی بقاء کیلئے قربانی دی ‘ ساجد نقوی

وہاڑی( بیورو رپورٹ+تحصیل رپورٹر)قا ئد ملت جعفریہ علا مہ سید ساجد علی نقوی نے محرم الحرام کے موقع پر کہا ہے کہ نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسینؑ نے صحرائے کربلا میں اپنے اصحاب وانصار سمیت شہادت کے درجے پر فاء ز ہو کر اسلام اور انسانیت بقاء کا انتظام فرما دیا آپکی جد وجہد (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

اور مشن کا مرکزی نکتہ امر بلمعروف اور نہی عن المنکر اور دین محمدی کو یذیدی فکریذیدی نظام سے محفوظ رکھنا تھا یہی وجہ ہے کہ مدینہ سے مکہ اورمکہ سے کربلا کے سفر کے دوران متعدد خطبات میں آپ نے اپنے قیام کے مقاصد اور اپنے سفرکی وجو ہات کا تفصیل سے تذکرہ فرمایا تاکہ دنیائے انسانیت اس غلط فہمی میں نہ رہے کہ امام عالی مقام اپنی ذاتی خو اہشات یا خاندانی وگروہ مفادات کے لیے برسرپیکار ہیں بلکہ دین اسلام شریعت محمدی انسانی اقدار اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل ہیں ان خیالات کااظہار علامہ ساجد نقوی نے شیعہ علماء کونسل وہاڑی کے ضلعی رہنما محمد علی جعفری سے ٹیلی فون پر گفتگو کر تے ہوئے کیا علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ آغو ش رسالت میں آنکھ کھولنے والاحسین ؑ امت میں فتنہ وفساد برپا ہونے کے پر کیسے خاموش رہ سکتا تھا علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ محرم الحرام کی آمد سے ہی ملک میں سنسنی خیزی پیدا کردی جاتی ہے سنگینوں کے سائے تلے عز ا ء داری کے پروگراموں کا انعقاد روایتی جلو س با نیان مجلس کو بلاجو از پریشان علماء کرام ذاکرین کی زبان بندی جیسے غیر قانونی اقدامات سے خوف کا ماحول پیدا کردیا جا تا ہے اس طرح سرکاری سطح پر محرم الحرام کے تقدس کو پا ما لی ہو تی ہے اس طرح حکومت کی ذمہ داری کہ وہ عوام کے حقوق کاخیال رکھیں اور عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ مذکور ہ داروں کے ساتھ تعاون کریں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر