جرائم کا خاتمہ اور محرم کے دوران امن وامان برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے‘ سی پی او احسن یونس

جرائم کا خاتمہ اور محرم کے دوران امن وامان برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے‘ سی ...

ملتان(کرائم رپورٹر)سی پی او ملتان احسن یونس نے کہا ہے کہ جرائم کا خاتمہ اور محرم الحرام کے دوران ضلع ملتان میں امن و امان (بقیہ نمبر64صفحہ7پر )

برقرار رکھنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ملتان پولیس میں چند اصلاحات کی ضرورت ہے جس پر انہوں نے کام شروع کردیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ تھانوں میں ٹوکن سسٹم متعارف کرایا جائے گا ،ہرا آنے والے سائلین کی درخواست پر انہیں ٹوکن کی پرچی دی جائے گی،جس کا ریکارڈ ایس ڈی پی او ز ایس پی اور سی پی او دفتر میں موجود ہوگا۔درخواست پر فوری کاروائی کی جائے گی۔شہریوں او ر پولیس کے درمیان خلیج کو ختم کرنے کے لیے وہ خود عملی اقدام کریں گے اور شہرکے مختلف تھانوں کا اچانک دورہ کریں گے۔ اور ریکارڈ چیک کریں گے اس دوران کسی بھی ایس ایچ او کی غفلت ان کے علم میں آئی اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ایک سوال کے جوا ب میں ان کا کہنا تھا کہ مقدمات کے مفت اندراج کے لیے وہ لاء عمل بنا رہے ہیں یہاں مقدمات کے اندراج کے لیے پولیس رشوت طلب کرتی ہے۔اس قسم کے اقدامات وہ برداشت نہیں کریں گے اور ایسے عناصر کو نوکری سے برخاست کیا جائے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر