قندیل قتل میں ملوث کا رڈرائیور کی درخواست ضمانت پر پولیس تھانہ مظفر آباد سے ریکارڈ طلب

قندیل قتل میں ملوث کا رڈرائیور کی درخواست ضمانت پر پولیس تھانہ مظفر آباد سے ...

ملتان( خبر نگار خصو صی)لا ہو رہائیکورٹ ملتان بینچ نے قندیل قتل کیس میں ملوث ملزم کارڈرائیور کی درخواست ضمانت پر پولیس تھانہ مظفرآباد سے ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔فاضل عدالت میں ملزم عبدالباسط نے درخواست ضمانت بعدازگرفتاری دائر کی تھی کہ 16 جولائی کو ہونے والے قتل (بقیہ نمبر61صفحہ7پر )

میں درخواست گذار کو 6 اگست کو تتمہ بیان کے تحت شامل کیا گیا اورگرفتارکرکے جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کیاگیا لیکن اس سے کوئی برآمدگی نہیں ہوئی ہے اورجس کارکو قتل میں استمعال ہونابیان کیا گیا ہو درخواست گذاراس کوبطور ٹیکسی استمعال کرتاہے اوراس کا ڈرائیور ہے اور ملزم وسیم اس کو نشتر ہسپتال میں مریض کی عیادت کرنے کے لئے مذکورہ کار ایم این اے 38 بک کر کیلایااوراس کو گھر کے اندر ہونے والی واردات کے متعلق کوئی علم ہی نہیں تھا جس کی تصدیق سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی ہوئی ہے لیکن اس کے باوجو د سیشن کورٹ ملتان نے اس کی درخواست ضمانت خارج کردی ہے۔نیز مقدمہ کے فیصلے تک اس کو جیل میں رکھنا بھی بلاجواز ہوگا۔اس لئے اس کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیاجائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر