زکریا یونیورسٹی ‘ کشیدگی میں کمی ملک منیر انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش

زکریا یونیورسٹی ‘ کشیدگی میں کمی ملک منیر انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش

ملتان(سٹاف رپورٹر)زکریا یو نیورسٹی میں رجسٹرار شپ کیتنازع پر حالات معمول پر آنے لگے ہیں، تاہم انتظامیہ (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

نے ایڈمن بلاک میں سکیورٹی کے انتظامات کو سخت کر دیاہے ‘ سکیورٹی آفیسر اور ان کا عملہ مرکزی گیٹ پر ڈیوٹی دیتا رہے ، دوسری طرف سینڈیکیٹ کے احکامات پربنائی گئی انکوائری کمیٹی نے ملک منیر حسین کے خلا ف کارروائی شروع کردی ہے ‘کمیٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر روبینہ ترین ، ڈاکٹر نذر محمد رانجھا، اور ڈاکٹر طیب نے ملک منیرحسین کا بیان قلمبند کیا ، ذرائع کے مطابق بیان کا دورانیہ تین گھنٹے سے زائد پر محیط تھا جس میں ملک منیر حسین نے اپنے اوپرلگنے والے تمام الزامات سے انکار کیا ، جس میں لاہور کیمپس اور ایڈمن آفیسر کیس شامل تھے، یونیورسٹی ذرائع کا دعوی ٰ ہے کہ عدالت عالیہ نے ملک منیر حسین کی انکوائری کمیٹی کو غیر قانونی قرار دینے کی درخواست مسترد کردی ہے اور کمیٹی کو دو ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے ، اس لئے کمیٹی نے اپنی کارروائی تیز کردی ہے،علاوہ ازیں ملک منیرحسین کی یونیورسٹی حکام کے خلاف مقدمے درج کرنے کی درخواست پر عدالت میںآج پیشی ہے جس میں ایس ایچ او کو طلب کیا گیا ہے‘ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملات طے ہونے کے بعد یہ درخواست واپس لی جاسکتی ہے‘علاوہ ازیں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے واضح کیاہے کہ یونیورسٹی کے مفاد میں انہوں نے ہمیشہ میرٹ کو مقدم رکھا ہے‘ اس پر وہ سختی سے کاربند رہیں گے اور وہی ہوگا جوادارے کے مفاد میں ہوگا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر