جہانیاں میں علم و ذوالجناح کا جلوس نکالا گیا مجلس عزا کا بھی انعقاد ‘ سکیورٹی کے سخت انتظامات

جہانیاں میں علم و ذوالجناح کا جلوس نکالا گیا مجلس عزا کا بھی انعقاد ‘ ...

ٹھٹھہ صادق آباد )نامہ نگار ( جہانیاں میں علم وذولجناح اور تعزیہ کا ماتمی جلوس نکالاگیا ،مجلس عزا ء کی گئی ،عزا داروں کی بھاری (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

تعدادمیں شرکت ،پولیس کی جانب سے سخت اقدامات کئے گئے تھے ۔تفصیل کے مطابق چار محرم کے سلسلے میں جہانیاں کے علاقے میاں پور کی امام بارگاہ سے علم و ذولجناح اور تعزیہ کا ماتمی جلوس بر آمد ہوا جس میں جہانیاں میاں پور ،ٹبہ سلطان پور اور گردو نواح میں سے کثیر تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی یہ ماتمی جلوس میاں پور کے مختلف راستوں سے گزرکر واپس امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پزیر ہوا ۔ماتمی جلوس میاں پور کی قیادت ڈاکٹر طالب حسین شاہ،آغا سید نزیر احمد شاہ ،ڈاکٹر فہیم اللہ بھٹی ،انجمن حسینیہ جہانیاں کے صدر سید قمر حسنین شاہ جعفری ،انجینئر سید محمد حسنین ،سید علمدار حسین ،ڈاکٹر سید نسیم عباس شاہ اور دیگر نے کی اس موقع پر ایس ڈی پی او جہانیاں شاہد نیاز گجر ،انچارج تھانہ جہانیاں چوہدری حق نواز آرائیں ،امجد حسین ،،بشارت محمود ،سروز نزیر ،عبد اسلام ناز ،رانا صابر حسین ،راناساجدانور ،ایس آئی بابا نور شاہ ،چوہدری ارشد گجر ،سید اظہر مقبول ،سمیت پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کی بھاری تعداد بھی موجود تھی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر