ملتان کی مختلف یونین کونسلوں میں ڈینگی لاروا برآمد ‘ رپورٹ روانہ

ملتان کی مختلف یونین کونسلوں میں ڈینگی لاروا برآمد ‘ رپورٹ روانہ

ملتان(خبر نگار) محکمہ صحت کی طرف سے مختلف یونین کونسلوں میں ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر رپورٹ ایڈمینسٹریٹر شیر شاہ ٹاؤن کو بھجوا دی گئی محکمہ صحت کی انٹامالوجسٹ پر مشتمل ٹیم کی طرف سے بھجوائی جانے والی رپورٹ کیمطابق یونین کونسل 23 خواجہ فرید کالونی القائم ٹاؤن میں منور علی کے گھر کے (بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

واٹر ٹینک سے الطاف حسین اور نذیر حسین کے بھی واٹر ٹینک سے جبکہ محمد شوکت کے گھر سے اور یونین کونسل 6 میں مچھلی مارکیٹ کے قریب محبوب آئرن سٹور سٹور میں کھڑے ہوئے پانی سے ڈینگی لاروا ٹیسٹ پازیٹو نکلے ہیں واضح رہے کہ حالیہ گرم موسم اور درجہ حرارت کے بدستور بڑھنے کے باعث ڈینگی کی افزائش میں اضافے کا سلسلہ برقرار ہے

مزید : ملتان صفحہ آخر