عمران دشمن کے ایجنڈا کی تکمیل کر رہے ہیں‘ عرفان ڈاہا‘ محمد خان ڈاہا

عمران دشمن کے ایجنڈا کی تکمیل کر رہے ہیں‘ عرفان ڈاہا‘ محمد خان ڈاہا

خانیوال(نمائندہ پاکستان+ بیورو نیوز) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء اور سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ حاجی عرفان احمد خان ڈاہا اور رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 157محمد خان ڈاہا نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بائیکاٹ کرکے تحریک انصاف نے اپنے آپ کو سیاسی طور پر تنہا(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

کرلیا ہے۔انہوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عمران خان ملک میں افراتفری کی سیاست کو فروغ دیکر بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں اور وہ قومی ایشوز کی مخالفت کرکے دشمن کے ایجنڈا کی تکمیل کررہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان گزشتہ تین برس سے دھاندلی دھاندلی کا رونا رو رہے تھے مختلف حلقوں میں ضمنی انتخابات میں اپنی جیتی ہوئی سیٹیں ہارنے کے بعد اب انہوں نے حواس باختہ ہوکے اسلام آباد بند کرنے کی دھمکیاں دینا شروع کردی ہیں ۔وزیر اعظم پاکستان نے بڑے تحمل اور سیاسی برد باری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمران خان کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے مگر انہوں نے اگر منفی سیات ترک نہ کی تو اس سے ملکی معشیت پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر